اسلام آباد(ای پی آئی) سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 کے خلاف درخواستوں پر سماعت کے لیے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے بینچ تشکیل دے دیا۔

سپریم کورٹ کا آٹھ رکنی لارجر بینچ 21 جولائی کو پروسیجر ایکٹ کے خلاف درخواستوں پر سماعت کرے گا۔

رجسٹرار آفس نے تمام درخواست گزاروں اور فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔

واضح رہے کہ پروسیجر ایکٹ کے خلاف درخواستوں کو عید الاضحیٰ کے بعد دوبارہ سماعت کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔