اسلام آباد (ای پی آئی ) استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے وزیراعظم شہبازشریف کی کابینہ کے دو اہم اراکین کی جانب سے جلد ہی عہدہ چھوڑنے کا امکان ۔
استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری اور نعمان لنگڑیال نے اپنے استعفیٰ استحکام پارٹی کی قیادت کے حوالے کر دیئے ۔
تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری اور نعمان لنگڑیال نے اپنے استعفیٰ استحکام پارٹی کی قیادت کے حوالے کر دیئے ہیں ،
وہ جلد ہی وزیراعظم کے معاونین کا عہدہ چھوڑ دیں گے ۔


