لاہور (ای پی آئی )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر سرفراز چیمہ کو جیل میں سہولیات فراہم کرنے سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے ،

تحریری فیصلے کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے قانون کی غلط تشریح کی، عمر سرفراز چیمہ کو جیل سہولیات نہ دینا امتیازی سلوک ہے،

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکی بنچ نے 7صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا،عدالت نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کا جیل میں سہولیات نہ دینا کا نوٹیفکیشن خلاف قانون قراردیدیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے فیصلے میں کہا کہ عمر سرفراز چیمہ کو جیل میں سہولیات فراہم کی جائیں،ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے قانون کی غلط تشریح کی، عمر سرفراز چیمہ کو جیل سہولیات نہ دینا امتیازی سلوک ہے۔

فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ اسی نوعیت کے دوسرے ملزمان کو جیل میں سہولیات دی گئیں،

عمر سرفراز چیمہ کو ان کے حقوق سے محروم نہیں رکھا جا سکتا،سابق گورنر کی اہلیہ روبینہ سلطان نے جیل میں بہتر سہولیات کیلئے رجوع کیاتھا۔