لاہور(ای پی آئی ) جناح ہائوس حملہ کیس کے تحقیقات کے لئے تشکیل جے آئی ٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو طلب کرلیا ہے ۔
جناح ہاؤس حملے کی تحقیقات کے حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے شامل تفتیش ہوں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی آج 4 بجے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے۔
پولیس کے مطابق چئیرمین تحریک انصاف کو لاہور میں دہشت گردی کے 10 مقدمات میں نامزد کیا جاچکا ہے ۔
پنجاب میں سربراہ پی ٹی آئی کے خلاف دہشت گردی کے 19 مقدمات درج ہیں ۔


