لاہور(ای پی آئی)نو مئی واقعات کے بعد تحریک انصاف سے راہیں جدا کرنے والے تحریک انصاف کے عہداران اور سابق ممبران اسمبلی کی جانب سے دوسری پارٹیوں میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے ،
انصاف لائرزفورم پنجاب کے نائب صدرعبدالمناف خان نے بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اظہار کر دیا ہے عبدالمناف خان نے کہا کہ پی ٹی آئی نے انصاف کے نام پرآئین وقانون کا کھلواڑ کیا،ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے استحکام پاکستان پارٹی کا بھرپور ساتھ دینگے۔
عبدالعلیم خان نے لائرز فورم کے رہنمائوں کی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت پرخیرمقدم کیا۔ اس موقع پرصدراستحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے کہا کہ ذاتی نہیں ملکی مفاد عزیز ہے،ر یاست بچانے کیلئے عملی میدان میں اترے ہیں،
استحکام پاکستان پارٹی وطن عزیزکو ہرحال میں مستحکم دیکھنا چاہتی ہے۔
صدراستحکام پاکستان پارٹی نے کہا کہ مسائل کا انبار لگا ہوا ہے، اہل قیادت ہی ملک کومشکلات سے نکال سکتی ہے، وکلا ء برادری کا سیاست اورقومی معاملات میں ہمیشہ کلیدی کرداررہاہے، گمراہ کن پراپیگنڈاقومی اداروں اورملکی مستقبل کیلئے انتہائی خطرناک ہے،
انھوں نے کہا کہ عوام بالخصوص یوتھ پر فتنے اورسازش کی سیاست کھل کرآشکارہوچکی ہے،ریاست اوراداروں پردہشتگردی اورحملے کسی صورت قابل برداشت نہیں۔


