لاہور(ای پی آئی ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب کے کیسز یکجا کرنے اور کارروائی روکنے کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر مزید دلائل طلب کرتے ہوئے عدالت نے سماعت 21جولائی تک ملتوی کر دی ،

دوران سماعت وکیل پنجاب حکومت نے کہاکہ پنجاب حکومت کے وکیل غلام سرور نہنگ علالت کے باعث پیش نہیں ہو سکتے،

وکیل چیئرمین پی ٹی آئی لطیف کھوسہ نے کہاکہ پنجاب حکومت کے وکیل کی عدم دستیابی ان کی بدنیتی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کے بنیادی حقوق کو پامال کیا جارہا ہے، ان کی جان کو خطرہ ہے،

لطیف کھوسہ نے استدعا کی کہ عدالت چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف مزید کارروائی کرنے سے متعلقہ اداروں کو روک دے ۔