لاہور(ای پی آئی )اینٹی کرپشن کورٹ کی جانب سے پرویز الٰہی کی رہائی کی روبکار جاری کرنے باوجود اس پر عمل نہ کرنے اور اعتراض عائد کرنے پر عدالت کی جانب سے شوکازنوٹس جاری کرتے ہوئے ڈی آئی جی جیل خانہ کو طلب کرلیا گیا ۔

اینٹی کرپشن کورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور تحریک انصاف کے رہنما پرویز الٰہی کی رہائی کی روبکار پر عمل نہ کرنے اور اعتراض پر شوکازنوٹس جاری کردیا،

اینٹی کرپشن کورٹ نے ڈی آئی جی جیل خانہ کو طلب کرلیا، عدالت نے ڈی آئی جیل خانہ جات 19جولائی کو پیش ہوں۔

عدالت نے کہاکہ ڈی آئی جی کو علم ہونا چاہئے سپرنٹنڈنٹ جیل نے احکامات کی خلاف ورزی کی،سپرنٹنڈنٹ جیل نے کہاکہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کا سوچ بھی نہیں سکتا، روبکار پر فیصلے میں ابہام کی وجہ سے عملدرآمد روکا، پرویز الٰہی دیگر مقدمات کے باعث ابھی جیل میں ہیں۔