اسلام آباد(ای پی آئی ) بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا اعلان جلد متوقع ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کاکہناہے کہ بجلی کے بنیادی ٹیرف میں ساڑھے 3سے 4روپے تک اضافے کا امکان ہے،

اس وقت ملک بھر کیلئے بجلی کا بنیادی ٹیرف 24روپے 82پیسے ہے،

گزشتہ مالی سال بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7روپے 91پیسے اضافہ کیا گیا تھا،گزشتہ مالی سال بجلی کا بنیادی ٹیرف 16روپے 91پیسے سے بڑھا کر 24روپے 82پیسے کیا گیا تھا،

گزشتہ مالی سال بنیادی ٹیرف میں اضافہ تین مرحلوں میں کیا گیا تھا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بنیادی ٹیرف سمیت اس وقت ملک میں بجلی کا ایک یونٹ اوسطاً تقریبا 45روپے کا ہے،

بنیادی ٹیرف میں اضافے کے بعد بجلی کا فی یونٹ اوسطاً50روپے کو تجاوز کر سکتا ہے ۔