لاہور(ای پی آئی ) نو مئی کے واقعات میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ہونے کے الزام میں پنجاب سے گرفتار خواتین کی تعداد کے حوالے سے رپورٹ تیار کرلی گئی۔

صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت 8 مختلف شہروں سے 63 خواتین کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پنجاب پولیس نے رپورٹ وزیراعلیٰ کو بھجوا دی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ 21 خواتین کو 9 مئی واقعات میں ملوث ہونے کے شبہے پر حراست میں لیا گیا۔

پولیس رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ 47 خواتین کو لاہور سے گرفتار کیا گیا۔ 22 خواتین کو تفتیش مکمل ہونے پر جوڈیشل کردیا گیا،

جن میں سے لاہور سے گرفتار 21 اور راولپنڈی سے گرفتار ایک خاتون کو جوڈیشل کیا گیا ۔8 شہروں سے گرفتار ہونے والی 59 خواتین کو ضمانت پر رہائی مل گئی ۔

لاہور کی 31 راولپنڈی کی 11 خواتین کو ضمانت پر چھوڑا گیا جب کہ فیصل آباد کی 8 اور ملتان کی 4 خواتین کو ضمانت پر رہا کیا گیا ۔