لاہور (ای پی آئی ) نو مئی واقعات میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے سابق ممبران اسمبلی کی جانب سے 9 مئی واقعات کی مذمت کے ساتھ پارٹی چھوڑنے کاسلسلہ جاری ہے،
اب سابق رکن اسمبلی نیلم حیات نے بھی سیاست چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے بیان دیا ہے کہ کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر لاہور کے پارٹی صدر کو کہتے سنا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ کورکمانڈر (جناح) ہاؤس کوچ کرو۔
نیلم حیات نے کورکمانڈر ہاؤس پر حملے سے متعلق مذمتی بیان میں کہا ہے کہ 9 مئی واقعات کی مذمت کرتی ہوں اور توڑ پھوڑ کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی۔
انھوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر ہمیں لبرٹی احتجاج کیلئے بلایا گیا، اس دوران لاہور کے پارٹی صدر کو کہتے سنا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ کورکمانڈر ہاؤس کی جانب کوچ کرو۔
سب لوگ کورکمانڈر ہاؤس کی جانب چل پڑے۔ وہاں جو نقصان ہوا اور توڑ پھوڑ ہوئی وہ نہیں ہونی چاہئے تھی۔


