اسلام آباد(ای پی آئی ) 9 مئی کو توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ مقدمہ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور کرلی گئی۔
اسلام آباد کے تھانہ کھنہ میں درج مقدمہ کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں ہوئی ، ایڈیشنل سیشن جج سید محمد ہارون شاہ نے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔
دوران سماعت شاہ محمود قریشی کے وکیل علی بخاری نے اپنے دلائل مکمل کیے جب کہ سرکاری وکیل کے آنے تک عدالت نے کیس میں وقفہ کیا۔
بعد ازاں شاہ محمود قریشی نے عدالت کے سامنے پیش ہو کر حاضری لگوائی ۔وکیل نے عدالت میں کہا کہ شاہ محمود قریشی پر پُرتشدد احتجاج میں ایما کا الزام ہے ۔
شاہ محمود قریشی نہ ہی جائے وقوع پر موجودگی تھے نہ کوئی بیان دیا ۔
پولیس نے بغیر کسی ثبوت کے شاہ محمود قریشی کو ملوث کرنے کی کوشش کی ۔ عدالت شاہ محمود قریشی کی ضمانت کنفرم کرے ۔


