اسلام آباد (ای پی آئی ) حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف ) کے ساتھ معاہد ے کی کامیابی کے بعد عوام کو زور دار جھٹکا دیتے ہوئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اتنا اضافہ کر دیا،
نیپرا کی جانب سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 4 روپے 96 پیسے اضافے کی منظوری دیدی ہے ۔ اضافے کے بعد بجلی کے فی یونٹ کا بنیادی ٹیرف 24 روپے 82 پیسے سے بڑھا کر 29 روپے 78 پیسے فی یونٹ کر دی گئی ہے ،
جبکہ 100 یونٹ استعمال کرنے پر 500 روپے اضافہ کیا گیاہے ، اگر پرانا بل 1340 روپے ہے تو نیا بل 1826 روپے ہو گا، 200 یونٹ استعمال کرنے پر ایک ہزار روپے اضافہ ہو گا ،
200 یونٹ پر پرانا بل اگر 3700 روپے ہے تو نیا بل 4700 روپے ہو گا، 300 یونٹ استعمال کرنے پر 2 ہزار روپے اضافہ ہو گا ، 300یونٹ استعمال کرنے پر پرانا بل 6 ہزار ہے تو نیا بل 8 ہزار روپے ہو گا،
جبکہ 400 یونٹ استعمال کرنے پر 2300 روپے کا اضافہ ہو گا، پرانا بل 10 ہزار ہے تو نیا بل12300 روپے ہو گا، 500 یونٹ استعمال کرنے پر 3 ہزار روپے اضافہ ہو گا،
پرانا بل 13 ہزار ہے تو نیا بل 16 ہزار ہو گا، 700 یونٹ پر 4 ہزار روپے اضافہ ہو گا ، پرانا بل 24 ہزار ہے تو نیا بل 28 ہزار ہو گا۔


