مکوآنہ (ای پی آئی) فیصل آباد کی جی سی یونیورسٹی میں زیر تعلیم طالبہ پراسرار طور پر ہلاک ہوگئی نعش نجی گرلز ہاسٹل سے برآمد ۔

پولیس نے نعش تحویل میں لیکر قانونی کارروائی شروع کردی۔ تھانہ گلبرگ کے علاقہ دھوبی گھاٹ میں نجی گرلز ہاسٹل میں حافظ آباد کی رہائشی 22 سالہ لاریب پر سرار طور پر ہلاک ہوگئی۔ہاسٹل سے طالبہ کی نعش برآمد ہوئی ہے۔

ریسکیو ٹیم کے مطابق طالبہ ہسپتال پہنچنے سے آدھاگھنٹہ قبل ہی فوت ہو چکی تھی تاہم طالبہ کی پراسرار ہلاکت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

پولیس کے مطابق حافظ آباد کی رہائشی 22 سالہ لاریب جی سی یونیورسٹی میں بی ایس کی طالبہ اور گرلز ہاسٹل میں مقیم تھی۔ ہسپتال حکام کے مطابق طالبہ کی نعش اسکے رشتہ دار کے حوالے کر دی گئی ہے۔