لاہور (ای پی آئی ) عدالت کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کو منی لانڈرنگ مقدے میں رہا کرنے اور کسی بھی خفیہ مقدمہ میں گرفتار کرنے سے روکنے کے حکم کے بعد پرویز الٰہی کے ضمانت مچلکے جمع کروا دیئے گئے ہیں ،
جن کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے ۔ تاہم دوسری جانب لاہور پولیس نے ڈپٹی کمشنر لاہور سے پرویز الٰہی کو نظر بند کرنے کی درخواست کر دی ہے ،
پرویز الٰہی پی ٹی آئی کے سرگرم رہنما ہیں، ان کی رہائی سے امن و امان کی صورتحال خراب ہو سکتی ہے ،
ڈپٹی کمشنر سے بدامنی کے خدشے کے پیش نظر پرویز الٰہی کو 30 دن نظر بند کرنے کی استدعا کی گئی ہے ،


