اسلام آباد(ای پی آئی ) مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ افغانستان ہمسائیہ اور برادر ملک ہونے کا حق ادا نہیں کر رہا۔

انھوں نے کہا کہ افغانستان دوحا معاہدے کی پاسداری بھی نہیں کر رہا ، 50،60 لاکھ افغانوں کو حقوق کے ساتھ پاکستان میں 40،50 سال سے پناہ میسر ہے جبکہ پاکستانیوں کا خون بہانے والے دہشت گردوں کو افغان سر زمین پر پناہ گاہیں میسر ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا ہے کہ یہ صورتحال مزید جاری نہیں رہ سکتی، پاکستان اپنی سرزمین اور شہریوں کے تحفظ کے لئے اپنے وسائل بروئے کار لائے گا۔