لاہور( ای پی آئی)9مئی کو چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی گرفتاری کی گرفتاری کے بعد شرپسندوں کی جانب سے سکیورٹی آلات کی توڑ پھوڑ کے نقصان کی رپورٹ حکومت کو ارسال کر دی گئی ۔

رپورٹ کے مطابق سیف سٹیز کے کیمروں اور ٹریفک سگنلز کی توڑ پھوڑ اورسامان چوری سے کروڑوں کانقصان ہوا۔

زمان پارک،سرور روڈ،مین بلیوارڈ سمیت دیگر شاہراہوں پر2کروڑ4لاکھ کے کیمرے اور سگنلز توڑ دیئے گئے۔

تحریک انصاف کے پرتشددمظاہرین نے ٹریفک سگنلز کا 53لاکھ کاسامان توڑ دیا یا چوری کرلیا۔

جبکہ مختلف شاہراہوں پر نصب سکیورٹی کیمروں کو1کروڑ53لاکھ سے زائدکا سامان توڑ دیا گیا یا چوری کر لیا گیا ۔

پولیس حکام کے مطابق مظاہرین نے مختلف مقامات پر اپنی شناخت چھپانے کیلئے کیمرے توڑ ے ۔متعدد کیمروں کے ٹاورز سے نصب باکسز سے اسسریزچوری کرلی گئیں۔

سیف سٹیز نے کینٹ اور سول لائنزڈویژن میں شرپسندوں کے خلاف متعددمقدمات بھی درج کروائے۔