راولپنڈی (ای پی آئی ) آن لائن قرضہ ایپس سے ادھار کے سبب 42 سالہ شہری کی خود کشی کے کیس میں اہم پیشرفت ، عدالت نے گرفتار 9 ملزمان کو بری کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کے سائبر کرائم سیل نے 9 ملزمان کو راولپنڈی کی مقامی عدالت میں پیش کیا ،جن میں کال سینٹر کے دو نمائندے، تین ٹیم لیڈراور دو منیجر شامل ہیں،
تفتیش افسر نے عدالت کو بتایا کہ عوام کو سرمایہ مائیکرو فنانس کے ملازمین بلیک میل کرتے تھے ،
ملزمان کی بلیک میلنگ اور دھمکیوں سے محمد مسعود نے خود کشی کی ،
ملزمان کے ساتھیوں کی گرفتاری اور موبائل فونز کی برآمدگی باقی ہے ،محمد مسعود کو واٹس ایپ پر دھمکیاں دی گئیں، اس کا سراغ بھی لگانا ہے ۔


