سیالکوٹ(ای پی آئی ) مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو لانے والے پاکستان کے ساتھ مخلص نہیں تھے، چیئرمین پی ٹی آئی کے حکم پر نو مئی کو قیامت ٹوٹی، ماضی پر غور کریں سمجھ آجائے گا کہ ملک کیخلاف سازش کی گئی،نومئی دو ہزاراٹھارہ سے قبل تیارکی گئی سازش کا نکتہ عروج تھا،
انھوں نے کہا کہ اسی سازش کے تحت نوازشریف کو نااہل کیا گیا، ججز نوازشریف کو ایک ٹرم کے لیے ڈس کوالیفائی کرناچاہتے تھے ان کوکہا گیا کہ نوازشریف کوتاحیات نااہل کرو ، آج بھی ایسے ادارے ہیں جو چیئرمین پی ٹی آئی کو دیکھ کرگڈٹو سی یو کہتے ہیں ۔
خواجہ آصف نے کہا کہ اس کا صرف ایک کام تھا مینوں نوٹ وکھا میرا موڈ بنے۔انہوںنے کہا کہ قیامت 9 مئی کو ٹوٹی جو چیئرمین پی ٹی آئی کے حکم پر ہوئی، شہداء کی یادگاروں پر سوچے سمجھے منصوبے کے تحت حملہ کیا گیا،
انہوں نے کہا کہ اپنے سیاسی کیریئر میں چھ بار جیل گیا کبھی نہیں بھاگا، مشرف دور میں اٹک جیل کاٹی گھر پولیس آتی تھی گرفتار کرتی تھی آخری مرتبہ سڑک سے گرفتار کیا۔
انہوں نے کہا کہ جب آپ کو اپنی عزت پیاری ہو تو پولیس کیساتھ آپ خود چلے جاتے ہیں، جب بھاگ جائیں تو پولیس گھر میں گھستی ہے پھر شکوہ نہیں بنتا، اپنی سیاست اور اپنے نظریات کیلئے گرفتاری دینی چاہیے۔ آج بھی ایسے ادارے ہیں جو چیئرمین پی ٹی آئی کو دیکھ کرگڈٹو سی یو کہتے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کو لانے والے پاکستان کے ساتھ مخلص نہیں تھے۔
انھوں نے کہا کہ مجھے عدلیہ سے متعلق بات کرتے ہوئے شرم آتی ہے ،چیئرمین پی ٹی آئی کی بارہ بارہ اکٹھی ضمانتیں ہوتی ہیں میری ایک بھی نہ ہوسکی، میں بھی اس ملک کا شہری ہوں، اب سر پر بالٹی رکھ کے پھرتا ہے۔
وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ ایک ماہ بعد الیکشن کا اعلان ہو جائے گا، مسلم لیگ ن نے انتخابی مہم کا آغاز کر دیا، 2018 میں جو تجربہ کیا گیا اس نے معیشت کو تباہ کیا، چار سالہ کارکردگی عوام کے سامنے ہے، پی ٹی آئی حکومت کا کوئی ایک منصوبہ بتائیں جو انہوں نے ملک کو دیا۔
لیگی رہنما نے کہا کہ ماضی پر غور کریں سمجھ آجائے گا کہ ملک کیخلاف سازش کی گئی،نومئی دو ہزاراٹھارہ سے قبل تیارکی گئی سازش کا نکتہ عروج تھا۔اسی سازش کے تحت نوازشریف کو نااہل کیا گیا۔خواجہ آصف نے انکشاف کیا کہ ججز نوازشریف کو ایک ٹرم کے لیے ڈس کوالیفائی کرناچاہتے تھے ان کوکہا گیا کہ نوازشریف کوتاحیات نااہل کرو۔ شہبازشریف نے خلوص سے تمام پارٹیوں کو اکٹھاکرکے معیشت کو سہارا دیا، اتحاد کو بنائے رکھنے پر شہبازشریف کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔


