لاہور( ای پی آئی )ماتحت عدالتوں میں موسم گرما کی تعطیلات کل سے شروع ہوں گی جو 28 اگست تک ہوں گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 17جولائی سے 6 اگست تک 49 ججز بطور ڈیوٹی جج فرائض سر انجام دیں گے جبکہ 52جج چھٹی پر ہوںگے،
8 اگست سے 28 اگست تک 39 ججزبطور ڈیوٹی جج اپنے فرائض سر انجام دیں گے اور 39 ججز چھٹی پر ہوں گے،
سیشن جج لاہور 8 اگست سے 28 تک چھٹی پر ہوں گے،
ان کی جگہ ایڈیشنل سیشن جج بطور سیشن جج فرائض سر انجام دیں گے۔


