اسلام آباد (ای پی آئی) کمپیوٹر ایمرجنسی ریسپانس ٹیمز رولز 2023 کی باضابطہ منظوری ، وزارت آئی ٹی نے دوہزار اکیس میں ان رولز کی تیاری کا آغاز پیکا ایکٹ دوہزار سولہ اور نیشنل سائبر سیکیورٹی پالیسی دوہزار اکیس کے تحت کیا۔
تفصیلات کے مطابق کمپیوٹر ایمرجنسی ریسپانس ٹیمز رولز 2023 کی باضابطہ منظوری دیدی گئی،وزارت آئی ٹی نے 2021 میں ان رولز کی تیاری کا آغاز پیکا ایکٹ 2016 اور نیشنل سائبر سیکیورٹی پالیسی 2021 کے تحت کیا،
سرٹ رولز 2023 کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز ، متعلقہ اداروں سے مکمل مشاورت کی گئی۔
وفاقی وزیر سید امین الحق نے کہاکہ سرٹ رولز کے تحت کسی بھی حکومتی ادارے، محکمے میں سائبر سیکورٹی سے متعلق معاملے پر فوری آپریشنل سہولیات و ٹیکنیکل ریسپانس فراہم کیا جاسکے گا۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ رولز کے تحت سائبر سیکورٹی حملے سے تحفظ کیلئے اسٹیٹ آف دی آرٹ رسک مینجمنٹ پروسیس کی سہولت فراہم کی جاسکے گی۔
سیدامین الحق نے کہاکہ رولز کے تحت، نیشنل، گورنمنٹ، وفاق، صوبائی و سیکٹورل سطح پر سرٹ ٹیموں کی تشکیل دی جائے گی۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ تمام کمپیوٹر ایمرجنسی ریسپانس ٹیموں کے مؤثر آپریشن کیلئے سرٹ کونسل کا قیام کیا جائے گا۔
انہوں نے کہاکہ قومی و سیکٹورل سرٹس سائبر سیکیورٹی سے بچاؤ اور مؤثر ریسپانس کے حوالے سے اپنا کردار ادا کریں گی،
سرٹس ٹیمیں سائبر سیکیورٹی حملوں سے متعلق مطلوبہ اقدامات ، سہولیات اور ریسپانس کی صلاحیتوں میں اضافہ کریں گی۔


