راولپنڈی (ای پی آئی) آن لائن ایپس کے ذریعے لون دینے کے بعد بلیک میلنگ کی کارروائیوں میں اضافہ،
مزید کیسز رپورٹ ہونے لگے ، شہریوں احتشام الحق، خواجہ محمد عمران اور ناصر محمود نے ایف آئی اے میں شکایات درج کروا دی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق شہری ناصر محمود نے قرضہ کی رقم 3 جولائی کو واپس کرنے کے باوجود کمپنی نمائندے نے 4 جولائی کو شہری سے مزید 9 ہزار کا تقاضا کیا ۔
شہری نے کہا کہ کمپنی نمائندے شکایات کے ازالے کے نام پر خفیہ لنک سے موبائل کے دیگر سیکشن تک رسائی حاصل کرتے ہیں ،
شہری ناصر محمود نے ایزی لون کمپنی سے 9 ہزار،خواجہ عمران نے 3 ہزار لون رکھا تھا ،کمپنی نمائندے خواتین کی تصاویر اور دیگر نمبرز شہریوں کے موبائل پر شیئر کرتے ہیں۔


