ملتان(ای پی آئی )ماڈل ٹاؤن میں ایک بیٹھک ہوئی، دبئی کے فیصلوں پر مہر ثبت کردی،سب جانتے ہیں اس بیٹھک میں کیا گفتگو ہوئی ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،

انھوں نے کہا کہ اسمبلیوں کی تحلیل، نگران وزیراعظم کیلئے 2بڑی جماعتوں نے فیصلے کئے، فیصلے ہو چکے اور مشاورت باقی ہے،

شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی دیگر جماعتوں کو بھی اعتماد میں لیا جائے، یہ بھی ابہام نہیں رہا، نگران وزیراعظم کس کی مرضی کا ہو گا2بڑوں نے فیصلہ کیا، بڑا واضح ہے کیئرٹیکر سیٹ اپ کس نوعیت کا ہوگا۔

وائس چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ 2بڑی جماعتوں نے کرنا ہے یا عوام نے،لگتا ہے استحکام بھی عدم استحکام کا شکار ہونے جا رہی ہے،ان کا کہناتھا کہ وقت سے پہلے اسمبلیوں کو تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا،پاکستانی مندوب کے جواب میں اسرائیل کی جانب سے جواب دیا گیا۔