لاہور(ای پی آئی ) پنجاب حکومت کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو حفاظتی ضمانت دینے اور گرفتار نہ کرنے کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر دی گئی ہے۔
پنجاب حکومت نے اپیل میں پرویز الٰہی، اینٹی کرپشن سمیت دیگر کوفریق بنایا ہے،
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سنگل بنچ نے چودھری پرویز الٰہی کی درخواست پر حقائق کے منافی فیصلہ دیا،
تحقیقات کرنے والے ادارے قانون کے مطابق پرویز الٰہی سے تفتیش کررہے ہیں۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت خارج کرجائے۔


