لاہور (ای پی آئی ) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری پرویزالہٰی کو ایک ماہ کیلئے نظر بند کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پرویز الہٰی آئندہ ایک ماہ کیمپ جیل میں رہیں گے، پرویز الہٰی کے خلاف تین مقدمات درج ہیں، وہ پی ٹی آئی کے سرکردہ رہنما ہیں، اس لئے ان سے امن و امان کو نقصان ہو سکتا ہے۔
نوٹیفکیشن میں تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں 2، غالب مارکیٹ میں درج ایک مقدمے کا ذکر کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ چودھری پرویز الہٰی ان کیسز میں پولیس کو مطلوب بھی ہیں۔
واضح رہے کہ سی سی پی او لاہور کی جانب سے پرویز الہٰی کی نظر بندی کیلئے ڈپٹی کمشنر کو مراسلہ لکھا گیا تھا۔


