لاہور(ای پی آئی)موٹر سائیکل پر ہیلمٹ کی پابندی نہ کرنے والے افراد کو سخت جرمانے عائد کرنے کے لئے لاہور ہائیکورٹ نے 5ہزار روپے تک کے جرمانے کا عندیہ دیدیا۔

دوران سماعت لاہور ہائیکورٹ نے ٹریفک پولیس کو ہدایت کی کہ رولز بنائیں، عدالت حکم جاری کر دے گی۔

عدالت نے کہاکہ آپ 5ہزار روپے جرمانہ کریں خلاف ورزی کرنے والے خود ٹھیک ہو جائیں گے، عدالت نے مزید کہا کہ پہلے دس دن ہیلمٹ کی تشہیرکریں اور شہریوں کو آگاہی دیں۔

عدالت سی بی ڈی کے انڈر پاس میں بارش کا پانی کھڑا ہونے پر سخت برہم ہو گئی اور سی ای او عمران امین اور سیکرٹری ہاؤسنگ سے جواب طلب کرلیا،

عدالت نے کہاکہ چیف انجینئر کو مستعفی ہونا چاہئے تھا، انڈر پاس پہلی بارش بھی برداشت نہیں کر سکا۔