صوابی(ای پی آئی )صوابی کے علاقہ ڈاگئی کے 18خاندانوں کو بینکوں سے رقم نکلوا کر اپنے گھروں پر رکھنے کے دھمکی آمیز خطوط موصول ہو ئے ہیں۔

موصول ہونے والے خط میں تمام خاندانوں کو بینکوں سے پیسے نکلوا کر گھروں پر رکھنے کا کہا گیا،خط میں بینکوں سے پیسے نہ نکلوانے اور سونا گھر پر نہ رکھنے پر قتل کی دھمکی دی گئی ہے۔

ڈاگئی کے خاندانوں کو خطوط ملنے پر پولیس نے نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا،

پولیس کا کہنا ہے کہ تصدیق کیلئے خطوط متعلقہ لیبارٹری کو بھجوادیئے گئے، خطوط کی تصدیق کے بعد پولیس بھرپور کارروائی کرے گی۔