کوہاٹ(ای پی آئی) ہنگو میں پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے شاہ فیصل کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

سابق ایم پی اے اپنی شدید علیل والدہ سے ملنے اپنے گھر آئے تھے جہاں پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں نے چھاپہ مارکر اْنہیں حراست میں لے لیا۔

سابق ایم پی اے اور پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر شاہ فیصل گرفتاری کے خوف سے9 مئی کے واقعات کے بعد گرشتہ ڈیڑھ د وماہ سے روپوش تھے ۔

زیر حراست سابق ایم پی اے کو نامعلوم مقام کی طرف متقل کردیا گیا۔ تاہم معلوم نہ ہوسکا کہ انہیں کن دفعات کے تحت حراست میں لیا گیا ہے ،

اس حوالے سے بعض ذرائع کے مطابق انہیں 3 ایم پی او کے تحت گرفتارکیا گیا ہے ۔اس ضمن میں مقامی پولیس تفصیلات بتانے سے قاصر رہی۔

شاہ فیصل2013 کے عام انتخابات میں صوبائی حلقہ PK-83 ہنگو – I سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر پہلی بارجبکہ 2018کے عام انتخابات میں صوبائی حلقہ PK-42 ہنگو- I سے مسلسل دوسری بار ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔