پشاور (ای پی آئی ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا ساتھ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ۔
ذرائع کے مطابق محمود خان نے ساتھیوں سمیت نئی سیاسی جماعت شمولیت کا فیصلہ کر لیاہے اور اس حوالے سے مشاورت بھی مکمل کر لی گئی ہے ۔
محمود خان خان ممکنہ طور پر جلد ہی نئی قائم ہونے جارہی جماعت میں شمولیت اختیار کریں گے ۔
یاد رہے کہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ پرویز خٹک ” تحریک انصاف پارلیمنٹرینز “ کے نام سے نئی سیاسی جماعت بنانے جارہے ہیں اور اس کیلئے پارٹی کا جھنڈا بھی فائنل کر لیا گیاہے تاہم ابھی تک باضابطہ کوئی اعلان نہیں کیا گیاہے ۔


