لاہور (ای پی آئی ) وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کی جانب سے منی لانڈرنگ ریفرنس پر احتساب عدالت میں دائر بریت کی درخواستوں پر جلد فیصلے کی استدعا کر دی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

احتساب عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب حکام سے بریت کی درخواست پر جواب طلب کر لیا۔

حمزہ شہباز طبیعت خرابی کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ مقدمہ سیاسی بنیادوں پر بنایا گیا، کوئی شواہد موجود نہیں،

بریت کی درخواست دائر کی ہے، لیکن سماعت نہیں ہو رہی۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ بریت کی درخواستوں پر جلد سماعت کا حکم دیا جائے۔