لاہور(ای پی آئی )نو مئی واقعات میں عسکری ٹاور پر حملہ کر کے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمہ قید پاکستان تحریک انصاف کی رہنما خدیجہ شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی گئی ،
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں خدیجہ شاہ کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے کے بعد ایڈمن جج عبہر گل خان کی عدالت میں دوبارہ پیش کیا گیا۔
جہاں عدالت نے انہیں 31 جولائی کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے دوبارہ 14 روز کیلئے جیل بھیج دیا۔
گزشتہ روز لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جناح ہائوس پر حملے اور جلائو گھیرائو کے الزام میں درج مقدمے میں گرفتار سماجی سیاسی رہنما طیبہ راجہ اور روہینہ خان سمیت 8 ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کردی تھی۔


