اسلام آباد (ای پی آئی )نیا مالی سال24-2023 شروع ہوتے ہی پلاننگ کمیشن نے 950 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام میں سے 142 ارب 50 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کردیئے ہیں ۔
وزارت خزانہ کے مطابق پارلیمنٹیرنز کی ترقیاتی سکیموں کیلئے 61 ارب 26 کروڑ فراہم کئے گئے جبکہ مقامی ترقیاتی پروگرام میں سے 131 ارب روپے جاری ہوئے۔
حکام کے مطابق بیرونی ترقیاتی معاونت کی مد میں 11 ارب 50 کروڑ روپے کئے گئے۔
پہلی سہ ماہی کیلئے مجموعی ترقیاتی بجٹ کا 15 فیصد جاری کئے۔
وزارت خزانہ کے مطابق ابتدائی 3 ماہ میں مزید 69 ارب 74 کروڑ روپے جاری ہوں گے، موجودہ مالی سال پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت 200 ارب اضافی خرچ ہوں گے۔


