اسلام آباد (ای پی آئی) وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق نے اپنے بیان میں کہاکہغیر قانونی قرضہ ایپلی کیشن کیخلاف سخت کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔
اس حوالے سے چیئرمین پی ٹی اے میجرجنرل حفیظ الرحمان کو ایسی ایپلی کیشنز کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت کی گئی۔
انہوں نے کہاکہ ہدایات پر فوری عملدرآمد کے تحت اب تک 43 ایپلی کیشنز کو بلاک کردیا گیا ہے۔ اس طرح کی کمپنیاں سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن میں رجسٹرڈ ہوتی ہیں، پی ٹی اے کے اقدامات میں ایس ای سی پی سے بھی مشاورت و معاونت شامل ہے۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ فیس بک، اوردیگرسوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی ذریعے قرضہ دینے والی مافیا سادہ لوح افراد کو بلیک میل کررہی ہیں۔ صارفین کی آگاہی کیلئے مہم بھی چلائی جائے کہ وہ اس طرح سے بلیک میلنگ مافیا کا شکار نہ بن سکیں۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ عوام بھی ایسی ایپلی کیشنز کی شکایت، پی ٹی اے، ایف آئی اے سائبر کرائم اور مقامی پولیس کے پاس درج کرائیں ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے سے بھی رابطہ، اب تک کی کارروائیوں پر بریفنگ لی۔
سید امین الحق نے کہاکہ ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ شکایات کا انتظارکرنے کے بجائے ایسے عناصر کے خلاف ازخود کارروائی کرے۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ عوام کی مجبوریوں کا فائدہ اٹھاکرانھیں موت کے اندھیروں میں دھکیلنے والے عناصر کی سرکوبی ضروری ہے۔ قرضہ ہزاروں کا واپسی لاکھوں میں، دھمکیاں، بلیک میلنگ، صارف کے ذاتی ڈیٹا کا استعمال، خلاف قانون ہے۔
انہوں نے کہاکہ صارفین بناسوچیس مجھے آن لائن، وسوشل میڈیا اشتہارات سے متاثرہوکرذاتی ڈیٹا کسی سے شیئرنہ کریں۔ انہوںنے کہاکہ آن لائن ڈالرزکمانے کی مختلف پوسٹوں پر عمل میں احتیاط ضروری، کوئی رقم یا معلومات فراہم نہ کی جائیں۔


