راولپنڈی (ای پی آئی)اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے ۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بڑی کارروائی بہاولنگر اور پاکپتن کے رہائشی 4 ملزمان کے پیٹ سے 152 عدد منشیات بھرے کیپسولز برآمد کر لیے ،

مزکورہ ملزمان فلائٹ نمبر TGـ350 کے زریعے بینکاک (تھائی لینڈ) جا رہے تھے،جی ٹی روڈ کامونکی گوجرانوالہ کے قریب ٹریکٹر سے 38کلو 400گرام افیون،25کلو 200گرام چرس، 8کلو ممنوعہ کیمیکل اور 2کلو آئس برآمد کر کے راولپنڈی کا رہائشی مْلزم گرفتار کر لیا

دیگر کارروائیوں میں 3700 گرام ہیروین اور آئس برآمد کر کے 8 ملزمان کو گرفتار کر لیاتمام ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔