لاہور(ای پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر حماد اظہر نے کہاہے کہ بجلی کے صارفین کے لیے پیک آور دو گھنٹے بڑھا دئیے گئے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ اب پیک آورز شام 6 بجے سے رات 10 بجے تک نہیں بلکہ شام 5 بجے سے رات 11 بجے تک ہوں گے۔
تھری فیز میٹر والوں کو پیک آورز میں ایک یونٹ بجلی کی قیمت 50 روپے ادا کرنا ہوگی۔


