اسلام آباد (ای پی آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے نیب کی جانب سے عبدالغنی مجید کی سات ریفرنسز میں ضمانتوں کے خلاف درخواستیں غیر موثر ہونے پر نمٹا دیں۔
چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔
نیب کے وکیل نے کہا کہ نیب نے سات ریفرنسز میں عبدالغنی مجید کی ضمانت منظوری کے خلاف درخواستیں دائر کیں تھیں،
تمام ریفرنس ترامیم کے بعد واپس ہو چکے، دو ریفرنس دوسرے فورمز پر منتقل بھی ہو چکے ہیں،
عدالت نے نیب کے وکیل کو ریفرنس کی تفصیلات جمع کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے درخواستیں نمٹا دیں۔


