اسلام آباد(ای پی آئی ) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) پارٹی فنڈنگ کیس میں شوکاز نوٹس کی کارروائی کے معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل بینچ کے فیصلے کو الیکشن کمیشن نے چیلنج کردیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی درخواست پر 6 جون کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل بینچ جسٹس بابر ستار نے فیصلہ جاری کیا تھا، جس پر الیکشن کمیشن نے انٹرا کورٹ ایپل دائر کی ہے۔

اپیل میں الیکشن کمیشن نے مؤقف اختیار کیا کہ سنگل بینچ نے اپنے فیصلے میں کہا تھا فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ کوئی حتمی فیصلہ نہیں اور یہ طے شدہ قانونی اصولوں کے خلاف ہے جس کو کالعدم قرار دیا جائے۔

واضح رہے کہ جسٹس بابر ستار نے چھ جون کو فیصلے میں کہا تھا کہ الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹس کے جواب میں پی ٹی آئی اختیار سماعت سمیت قانونی نکات اٹھانے کی مجاز ہے۔