اسلام آباد (ای پی آئی) الیکشن کمیشن آف پاکستان جاری بیان میں کہا ہے کہ میڈیا پر ای ایم ایس کے حوالے سے چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔
جاری بیان میں ترجمان الیکشن کمیشن نے کہاکہ ای ایم ایس سافٹ وئیر بالکل ٹھیک کام کر رہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ای ایم ایس ٹریننگ ملتوی کرنے کی واحد وجہ یہ ہے کہ ڈیٹا انٹری آپریٹرز جنہوں نے ٹریننگ میں حصہ لینا ہے وہی ووٹ اندراج، اخراج، منتقلی اور درستگی پر 20 جولائی 2023 تک مامور ہیں۔


