اسلام آباد(ای پی آئی ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف غیر شرعی نکاح کیس قابل سماعت قراردیدیا گیا،
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 20جولائی کیلئے نوٹس جاری کر دیا گیا،سول جج قدرت اللہ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آبادنے چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف غیر شرعی نکاح کیس میں دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
وکیل درخواست گزار نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی سے نکاح کے وقت بشریٰ بی بی کی عدت مکمل نہیں ہوئی تھی، چیئرمین پی ٹی آئی کا نکاح لاہور میں ہوا لیکن دونوں بنی گالہ میں رہ رہے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے پہلے نکاح کے بعد کافی وقت بنی گالہ میں گزارا،
وکیل درخواست گزاررضوان عباسی نے دوران دلائل مختلف عدالتوں کے فیصلوں کا حوالہ دیا۔
سول جج قدرت اللہ نے وکیل درخواست گزار رضوان عباسی کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔


