لندن (ای پی آئی ) لندن کے مشہور کمپلیکس میں مسجد بنانے کیلئے برطانوی ارب پتی مسلمان آصف عزیز نے اجازت نامہ حاصل کرلیا۔

وہ 3منزلہ مسجد تعمیر کریں گے جس میں اسلامک سنٹر بھی شامل ہے، مسجد میں 400نمازیوں کی گنجائش موجود ہوگی۔

برطانوی اخبار کے مطابق مذکورہ جگہ پر پہلے میٹرو سینما قائم تھا جو 2006 میں بند ہوگیا ۔اس جگہ پر پہلے ایک ہزار نمازیوں کی گنجائش والی مسجد بنانے کی تجویز دی گئی تھی مگر 2020 میں اس پر مقامی افراد کی جانب سے اعتراض کردیا گیا تھا جس کو دیکھتے ہوئے یہ منصوبہ رک گیا تھا،

تاہم مئی کے مہینے میں ویسٹ منسٹر کونسل کی جانب سے 400 کے قریب نمازیوں کی گنجائش والی مسجد کی اجازت دے دی گئی، جس کے بعد اب یہاں پر مسجد تعمیر کی جائے گی۔