لاہور(ای پی آئی )سائفر تحقیقات روکنے کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کی متفرق درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا تے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کو ایف آئی اے طلبی کے خلاف دیا گیا حکم امتناعی واپس لے لیا،
عدالت نے وفاقی حکومت کی حکم امتناعی واپس لینے کی درخواست منظور کرلی ،
جسٹس علی باقر نجفی نے وفاقی حکومت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا۔گزشتہ روز دوران سماعت جونیئر وکیل نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل مصروف ہیں آج پیش نہیں ہو سکتے،
عدالت نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل کو تحریری التوا کی درخواست دینا چاہئے تھی،
جسٹس علی باقر نجفی نے ریمارکس دیئے کہ میں آج ہی اس کیس کا فیصلہ کرنا چاہتا ہوں، لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔


