گوجرانوالہ (ای پی آئی ) عدلیہ اور سرکاری افسران کو دھمکانے کے کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو 25جولائی کو طلب کرلیا ہے ۔
رانا ثنا اللہ کو بذریعہ پولیس طلبی کا نوٹس جاری کر دیا،
عدالت نے حکم دیا کہ پولیس رانا ثنا اللہ کو پابند کرے کہ وہ ہر صورت عدالت میں پیش ہوں۔
یاد رہے کہ رانا ثنا اللہ کے خلاف عدلیہ اور سرکاری افسران کو ڈرانے دھمکانے کے خلاف مقدمہ درج ہے ۔


