اسلام آباد (ای پی آئی) چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتار ی کے بعد پیش آنے والے سانحہ 9 مئی سے متعلق مزید انکشافات سامنے آگئے،
اس حوالے سامنے آنے والی نئی تصاویر میں ملزمان کو عسکری تنصیبات پر توڑ پھوڑ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
سامنے آنے والی بیشتر تصاویر زیر حراست ملزمان کے موبائل فونز سے فورنزک کے دوران برآمد ہوئی ہیں۔ملزمان نے عسکری ہسپتال، ائیرفورس بیس سرگودھا اور عسکری تعلیمی اداروں کو بھی نہ بخشا۔
شرپسندوں نے پاک امارات ہسپتال کی عمارت کو نقصان پہنچایا اور ملحقہ اسٹینڈ بائے جنریٹر روم کو آگ لگا دی۔
بجلی منقطع ہونے سے ایمرجنسی میں وینٹیلیٹرز اور بچوں کے انکیوبیٹرز بھی بند ہوگئے۔سی ایس ڈی لاہور سے احتجاج کے بہانے لاکھوں روپیکیش بھی لوٹ لیا گیا،
اس کے علاوہ عسکری تاریخ اور جنگوں میں پاک فوج کا ریکارڈ رکھنے والے ادارے پر دھاوا بول کر ریکارڈ جلا دیا گیا۔
چکدرہ قلعے پر حملے کے بعد پورے قلعے، ریکارڈ اور گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا گیا۔لیفٹیننٹ سجاد عالم شہید کی یادگار پر تصویر کو جلا کر عمران خان زندہ باد لکھ دیا گیا


