لاہور(ای پی آئی)چیئرمین مسابقتی کمیشن راحت کونین کی 3 سالہ مدت 14جولائی کو پوری ہو نے کے بعد نئے چیئرمین کی تقرری رواں ہفتے متوقع ہے ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی کابینہ نے سمری کی منظوری دے کر سی سی پی کے چار نئے ارکان کا تقرر کردیا ہے ،
چار نئے ارکان کی 3 سالہ تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ڈاکٹر کبیر احمد سدھو، سلمان امین، کیپٹن (ر)سعید احمد نواز اور عبدالرشید شیخ کمیشن ارکان مقرر کیا گیا ہے۔
مسابقتی کمیشن کے نئے چیئرمین کا انتخاب 4 نئے ارکان میں سے کیے جانے کا امکان ہے۔


