نوشہرہ (ای پی آئی ) گھر میں ہونے والے جھگڑوں سے تنگ ماں نے 3 بچوں سمیت نہر میں چھلانگ لگا دی ، ماں کو زندہ بچا لیا گیا ، ایک بچے کی لاش مل گئی، 2 کی تلاش جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق خیرآباد اٹک کے مقام پر گھر میں لڑائی جھگڑے پر ماں نے 3 بچوں کو ساتھ لیا اور نہر میں چھلانگ لگا دی۔
مقامی لوگوں نے خاتون کو بچا لیا تاہم بچے نہ ملے تو ریسکیو عملے کو اطلاع دی گئی۔
ریسکیو اہلکاروں نے طویل جدوجہد کے بعد ایک بچے کی لاش نکال لی جبکہ 2 بچوں کی تلاش کا عمل جاری ہے۔


