اسلام آباد(ای پی آئی ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس قابل سماعت قرار دینے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا گیا
اسلام آباد کی مقامی عدالت کے جج قدرت اللہ نے 9صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا ۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کے مطابق بشریٰ بی بی کا دوران عدت چیئرمین پی ٹی آئی سے نکاح ہوا، نکاح خوان کے مطابق انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا دومرتبہ نکاح پڑھایا،
نکاح خوان کے مطابق پہلا نکاح یکم جنوری 2018کو پڑھایا گیا، نکاح خواں کے مطابق دوسرا نکاح فروری میں پڑھایا گیا۔فیصلے میں مزید کہ اگیا ہے کہ جنوری میں نکاح کے بعد بتایا گیا کہ بشریٰ بی بی عدت میں ہیں، نکاح خوان کو عدت والی بات گواہ عون چودھری کی موجودگی میں بتائی گئی،
درخواست گزار کے مطابق پہلا نکاح لاہور جبکہ دوسرا اسلام آباد میں ہوا۔
فیصلے میں مزید کہا گیا کہ پہلے نکاح کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے بنی گالہ میں رہنا شروع کردیا تھا،
عدت میں نکاح مبینہ طور پر جرم کا ارتکاب ہے، ایک ساتھ بطور میاں بیوی رہنما مبینہ غیرقانونی نکاح کا نتیجہ ہے،
معاملہ عدالتی دائرہ اختیار میں آتا ہے کیونکہ بنی گالہ اسلام آباد کی حدود میں ہے ،چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 20جولائی کو پیشی کیلئے نوٹس جاری کئے جائیں۔


