اسلام آباد(ای پی آئی )سپیشل جج سنٹرل اسلام آباد نے ای سروسز پروجیکٹ کیس میں ایل ایم کے آر کے سی ای او عاطف رئیس خان کو بری کر دیا۔
سپیشل جج سنٹرل اسلام آباد نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ایسا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ ملزم عاطف رئیس خان نے کسی مجرمانہ عزائم کے ساتھ بھاری رقم وصول کرنے کے باوجود جان بوجھ کر منصوبے کی تکمیل میں تاخیر کی ہے،
عدالت نے قرار دیا کہ سزا کا کوئی امکان نہ ہونے پر ملزم کو کسی بھی مرحلے پر بری کیا جا سکتا ہے اورعاطف رئیس خان کو فوجداری ضابطہ فوجداری کے سیکشن 265k کے تحت تمام الزامات سے بری کردیا گیا،
واضح رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے کو عاطف رئیس خان، سی ای او ایل ایم کے آر کے ساتھ ساتھ سرکاری ملازمین کے خلاف ای آفس پراجیکٹ کے معاملے پر ایف آئی آر درج کی تھی ایف آئی آر میں یہ بھی الزام لگایا گیا کہ حتمی قبولیت کا سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیا گیا اور سی ڈی اے کو مکمل ایپلیکیشن سافٹ ویئر فراہم نہیں کیا گیا،
ایل ایم کے آر اور الیکٹرانک گورنمنٹ ڈائریکٹوریٹ ای جی ڈی اوروزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے سی ڈی اے میں ای خدمات کی فراہمی اسلام آباد پروجیکٹ کے لیے ایک معاہدہ کیا تھا اورمسابقتی بولی کے عمل کے بعد ایل ایم کے آر کو 57 ملین روپے کی لاگت کا پروجیکٹ دیا گیا۔
کمپنی کے مطابق انہوں نے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کیا اور جس کے لیے اسے معاہدے کی شرائط کے مطابق 43.1 ملین روپے کی ادائیگی کی گئی


