اسلام آباد(ای پی آئی ) اسلام آباد کی مقامی عدالت کی جانب سے توشہ خانہ کیس قابل سماعت قرار دینے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست پر رجسٹرار آفس نے اعتراض دور کر دیا ،

توشہ خانہ کیس قابل سماعت قرار دینے کے فیصلے کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی،

ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف کے وکلا نے رجسٹرار آفس کا اعتراض دور کردیا،چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر کل سماعت کا امکان ہے۔