اسلام آباد (ای پی آئی ) گولڑہ موڑ کے قریب زیر تعمیر انڈر پاس کی دیوار گر گئی ملبے تلے دب کر 11افراد جا ں بحق ۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ نون کے علاقے ، پشاور روڈ پر افسوس ناک حادثہ پیش آیا ہے جہاں گولڑہ موڑ کے قریب ایک دیوار گرنے سے گیارہ افراد جان کی بازی ہارگئے ۔
پولیس ذرائع کاکہنا ہے فوری طور پر ریسکیو ٹیموں کو جائے وقوعہ پر پہنچا دیا گیاہے جبکہ امدادی ٹیموں نے لاشیں نکال کر ہسپتال منتقل کر دیں ،
ریسکیو کی جانب سے مزید آپریشن جاری ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ گیارہ فٹ اونچی اور تقریبا 100 فٹ لمبی دیوار گری ہے، یہ زیر تعمیر انڈر پاس کی دیوار تھی جس کی آڑ میں مزدوروں نے ٹینٹ لگا رکھا تھا۔
دوسری جانب راولپنڈی اسلام آباد میں طوفانی بارش جاری ہے ، نالہ لئی میں سیلابی کیفیت کے باعث خطرے کے سائرن بجادئیے گئے ،
نشیبی علاقوں سےشہریوں کی نقل مکانی شروع ہوگئی ، فوج سمیت تمام اداروں کو ہائی الرٹ کردیا گیا۔


