اسلام آباد(ای پی آئی ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف دہشتگردی ، کرپشن ، جعل سازی ، ہنگامہ آرائی ، سازش و دیگر الزامات کے تحت درج مجموعی طور پر 16 مقدمات میں اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت ، احتساب عدالت اور سیشن کورٹ سے عمران خان کی ضمانتیں منظور
مختلف عدالتوں میں سماعت کے دوران کئی مقدمات میں 25 جولائی تک توسیع ہوئی ہے جبکہ انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد میں 3مقدمات میں 26جولائی تک ضمانت میں توسیع کردی گئی۔
انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت درج3مقدمات کی سماعت ہوئی۔
وکیل سلمان صفدر نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف 3مقدمات درج ہیں، دفعہ 109لگی ہوئی ہے، کیا چیئرمین پی ٹی آئی نے کوئی بیان دیا؟چیئرمین پی ٹی آئی کو کچھ معلوم نہیں ان کے خلاف ثبوت ہیں کیا،
جج ابوالحسنات نے تفتیشی افسر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈبل پالیسی نہیں چلے گی، اے ٹی سی نے 3مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی کی 26جولائی تک ضمانت میں توسیع کر دی۔


