اسلام آباد(ای پی آئی ) پاکستان تحریک انصاف کی سابق رہنما ڈاکٹرشیریں مزاری کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر اپنا نام ای سی ایل سے نکلوانے کی درخواست پر ایف آئی اے نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جواب جمع کرا دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈاکٹرشیریں مزاری کا ای سی ایل سے نام نکلوانے کی درخواست پر سماعت ہوئی،
ایف آئی اے نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جواب جمع کرا دیا۔ا
یف آئی اے نے جواب میں کہا کہ اسلام آباد پولیس کی درخواست پر پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام ڈالا گیا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے جواب کی کاپی شیریں مزاری کو فراہم کرنے کی ہدایت کردی ۔


